اسلام آباد، کرایہ پر بلڈنگ لیکر نادرا کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے تین اعلیٰ افسروں کی بعداز تین روزہ ریمانڈ، عدالت میں پیشی آج تک ملتوی

پیر 21 نومبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) کرایہ پر بلڈنگ لیکر نادرا کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے تین اعلیٰ افسروں ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق، ثقلین اور محبوب کی بعداز تین روزہ ریمانڈ، عدالت میں پیشی آج (منگل )تک کے لیے ملتوی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق نادرا کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے اعلیٰ افسروں کی بعداز تین روزہ ریمانڈ پیش جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کی عدالت میں بروز سموار ہونا قرار پائی تھی، تاہم فاضل جج کی رخصت کی وجہ سے ملزمان کو ڈیوٹی جج، سنیئر سول جج رسول بخش میرجت کی عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن فاضل جج کے پاس مقدمات کی رش کے باعث پیشی آج تک ملتوی کر دی گئی۔ وقار)