Live Updates

عمران خان کے بارے میں قائد جمعیت کی پیش گوئیاں روز بروز پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے ہیں،مولوی رمضان مینگل

پیر 21 نومبر 2016 19:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام مفتی محمو دیونٹ بیدی ڈاک کے امیر مولوی محمد رمضان مینگل نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور پاکستان میں دینی مدارس کی آواز قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر آوا ز اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے میں قائد جمعیت نے جو پیش گوئیاں کی وہ روز بروز پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے ہیں مغربی روٹ قائد جمعیت کے مرہون منت ہے چائنا اکنامک کوریڈور میں قائد جمعیت نے صف اول کا کردار ادا کیا لہٰذا مستقبل میں پاکستانی عوام جمعیت علماء اسلام کے امیدواران اسمبلیوں میں جا کر عوامی مسائل حل کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :