چمن،باب دوستی کے مقام پر پاک افغان محکمہ صحت و عالمی ادارے کے حکام کے درمیان پولیو بارے اجلاس

موذی مرض کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے پر غور

پیر 21 نومبر 2016 19:28

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) باب دوستی کے مقام پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان محکمہ صحت و عالمی ادارے کے حکام کے درمیان پولیو کے حوالے سے میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں افغانستان کے جانب سے 5رکنی ٹیم اور پاکستان کے جانب سے ضلعی منتظم صحت کے سربراہی میںوفد نے ملاقات کی اس میٹنگ میں عالمی ادارہ یونیسف کے ضلعی حکام بھی شریک تھے میٹنگ میں پولیوء جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا پاکستانی وفد کے جانب سے افغانی صحت کے حکام کو بتایا گیا پولیوء مرض کو دونوں ممالک کے مشترکہ کوششوں سے ختم کیا جاسکتا ہے پاک افغان سرحد پر آباد قبائل کے گاوں میں باقاعدہ طور پولیوء کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور جو گاوں زیرو پوائنٹ پر آباد ہے اس کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائی گی یہ ٹیمیں وہاں پر بچوں کو پولیوء کے قطرے پلائیں گے اور باب دوستی کے مقام پرمسافروں کیساتھ بچوں کیلئے اور سرحد پر آباد گاوں کیلئے مستقل طور پر ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائی گی دونوں ممالک کے طبی عملہ ان نکات پر متفق ہوئی اور افغانستان حکام کے جانب سے پاکستان صحت کے حکام کے اقدامات کو سراہا بھی گیا ۔

متعلقہ عنوان :