چمن، ا من کپ فٹبال ٹورنمنٹ ینگ افغان فٹبال کلب نے جیب لیا

پیر 21 نومبر 2016 19:20

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) امن کپ فٹبال ٹورنمنٹ کی شاندار اختتامی تقریب ہوئی امن کپ فٹبال ٹورنمنٹ کا فائنل میچ خیبر افغان اور ینگ افغان فٹبال کلبوں کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ ینگ افغان فٹبال کلب نے پلنٹی کک کے ذریعے جیتا اس تقریب کا مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل تھے اختتامی پروگرام میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے بریگیڈئیر ندیم سہیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، ٹورنمنٹ کے ایڈوائزر قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان محمد عیسیٰ اور دیگر کو انعامات دئے اسی دوران امن کیلئے آسمان میں کبوتر بھی چھوڑے گئے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیرندیم سہیل نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن فٹبال کپ میں تماشائیوں کے زیادہ تعداد نے ثابت کر دیا ہے کہ چمن کے قبائل امن پسند ہے اور انھوں نے کامیاب ٹورنمنٹ کے انعقاد پر کمیٹی کو بھی خوب داد دی مزید کہا کہ کہ ایف سی سرحدوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی کوشش کر رہی ہے قبائل کیلئے پر امن سرگرمیاں فراہم کر رہی ہیں قبائل کے جانب سے بھی شانداٹورنمنٹ کے انعقاد کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :