سوات میں کنٹریکٹرز نے جاری ترقیاتی کامون سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سترہ کروڑ روپے کے بلز پینڈنگ

پیر 21 نومبر 2016 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سوات میں کنٹریکٹرز نے جاری ترقیاتی کامون سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ،صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سترہ کروڑ روپے کے بلز پینڈنگ ہیں ،تفصیلات کے مطابق سوات کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے صدر حنیف خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں جاری ترقیاتی کام کے پچھلے سات مہنوں سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوں نے فنڈ فراہم نہیں کی ،جس کی وجہ سے سوات کے کنٹریکٹرشدید مالی بحران سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے صوبائی حکومت سے نو کروڑ 94 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا مگر بد قسمتی سے صوبائی حکومت نے صرف دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے ریلز کئے مگر ایک ماہ گزنے کے باوجود بھی ابھی تک دئے گئے چیک کلیئر نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ اط صورتحال یہ ہے کہ جاری ترقیاتی کاموں کا سترہ کروڑ تک بلز زیر التواء ہے اور اب مجبورا ہمیں ترقیاتی کاموں پر جاری کام روکھنا پڑ رہا ہے ،اس طرح ضلع سوات میں جاری ترقیاتی کاموں سے فنڈ کی فراہمی تک بائیکاٹ جاری رہے گا جبکہ مطالبات جلد حل نہ ہونے کے صورت میں بنی گالہ او ر وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہاوس کے سامنے دھرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔

متعلقہ عنوان :