بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کا 13 واں کانووکیشن 16 دسمبر کومنعقدہوگا

پیر 21 نومبر 2016 19:14

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا 13 واں کانووکیشن 16 دسمبر کو جناح آڈیٹوریم میں ہوگا․ جس کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ کریں گی․ جبکہ مہمان خصوصی ایچ ای ڈی پنجاب کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ہوں گی․انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈین، چیئرمین ،ڈائریکٹرز ، پرنسپلز کا خصوصی اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔