غریب بیوہ دیہی خواتین میں ویہڑیاں ،بکریاں تقسیم کرنے کا تیسرا مرحلہ شروع

پیر 21 نومبر 2016 19:12

مظفرگڑھ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمدآصف جاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرضلع مظفرگڑھ میں غریب بیوہ دیہی خواتین کی بہبود کیلئے محکمہ لائیوسٹا ک کی طرف سے 250ویہڑیاں ، جھوٹیاں اور 320بھیڑبکریاں تقسیم کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیاہے، اس سلسلہ میں پورے ضلع کے گائوں گائوں میں جاکر محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ درخواستیں وصول کررہا ہے ، اہل خواتین درخواست فارم متعلقہ ہسپتال ، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر ، ڈی سی اوو متعلقہ آفس اور اپنے حلقہ کے ایم این ایز و ایم پی ایز کے دفاتر سے حاصل کرسکتی ہیں ،پہلے مرحلہ میں رواں ماہ کے دوران تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں بھیڑبکریاںجبکہ تحصیل علی پوراور جتوئی میں جھوٹیاںو ویہڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :