ویٹرنری یونیورسٹی میں جی آ ر ای ٹیسٹ کی تیاری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 19:12

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے سینٹر فار ایجو کیشن پا لیسی اینڈ ایڈ منسٹر یشن (سیپا) نے یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان کے تعاون سے گذشتہ روز جی آ ر ای فل برا ئٹ ٹیسٹ کی تیاری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

سینٹر فار ایجو کیشن پا لیسی اینڈ ایڈ منسٹر یشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی اور شرکا کو زور دیا کہ وہ پوری توجہ سے جی آ ر ای ٹیسٹ کی تیاری کریں اوراعلی تعلیم حصول کے لیئے امریکا کی یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں۔

ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے جی آر ای ٹیسٹ کے ا غرا ض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان سے ذیشان راحت قریشی سیمینارکے ریسورس پرسن تھے جنھو ں نے جی آر ای ٹیسٹ کی تیاری کیلئے مختلف ٹیکنیکس کے بارے میں شرکا کو تربیت دی ۔ پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ اور اساتذہ کی بڑ ی تعداد نے ورکشاپ میںشرکت کی۔