ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے وافر مقدار میں پٹرولیم پراڈکٹس موجود ہیں،وزارت پٹرولیم

پیر 21 نومبر 2016 19:07

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے واضح کیا ہے کہ ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے وافر مقدار میں پٹرولیم پراڈکٹس موجود ہیں، اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس کے ذخائر معمول کی ضروریات کے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ 15 روزہ اجلاسوں کے ذریعے پٹرولیم پراڈکٹس کے سٹاک کا مستقبل جائزہ لینے کیلئے مؤثر میکنزم موجود ہے۔