پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا دور (کل) وزارت خارجہ میں ہو گا

پیر 21 نومبر 2016 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا دور (کل) منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ہو گا۔ اردن کے وفد کی قیادت سفیر نیاف الزیدان کریں گے، اردن کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد آئے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ تصور خان کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور موجودہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔ اجلاس میں علاقائی ایشوز اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ پاکستان اور اردن کے دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس سے دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے، تعلقات کے استحکام کیلئے مزید پیشرفت اور علاقائی و عالمی ایشوز کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :