ْعوام پاک چائنہ راہداری منصوبے کوکامیاب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے‘نامزد وائس چیئرمین بلدیہ اٹک

پیر 21 نومبر 2016 19:07

اٹک21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)نامزد وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے کہا کہ عوامی حمایت سے موروثی اور کنبہ پروری کی سیاست کو ضلع بھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں شیر کے نشان پر عوام کا اعتماد اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ عوام نے دھونس دھاندلی ،منافقت اور انتقامی سیاست کرنے والوں کا قلع قمع کردیا ہے ،عوام ہر صورت پاک چائنہ راہداری کے منصوبے کو ملک کے وسیع تر مفاد میں کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ریاض خان بالڑہ کی اصولی سیاست پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اٹک کی باشعور عوام کے فیصلوں سے اب بہت سارے ریاض خان بالڑہ اٹک کی سیاست میں سامنے آئیں گے ،بلدیہ اٹک میں نمایاں کامیابی اور ضلع کونسل اٹک میں مسلم لیگ (ق) سے مسلم لیگ (ن) کی 7ووٹوں کی واضح برتری کو مزید آگے لے کر جائیں گے اقتدار کی ہوس نے میجر (ر) طاہر صادق کو پی ٹی آئی سے اتحادپر مجبور کردیا ہے کل تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف زہر افشانی کرکے سیاست چمکانے والے اور خود کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بڑا لیڈر کہلوانے والے کو مسلم لیگ (ن) پر عوام کا اعتماد ہضم نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی اپنے دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت چیئرمین یوسی کامرہ چوہدری عبدالسلام کررہے تھے ۔ملک طاہر اعوان نے کہا کہ میجر (ر) طاہر صادق کے منتخب نمائندوں ،عمائدین علاقہ اور سابق تحصیل ناظم سردار امیر منظر خان کا ان کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام موروثی اور کنبہ پروری کی سیاست سے تنگ آچکی ہے ضلع بھر میں مسلم لیگی قیادت خصوصاوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد کی خصوصی کاوش سے ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد کو میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ملازمتیں مل رہی ہیں پنجاب میں گڈ گورننس کے پی کے اور دیگر صوبوں سے بہتر ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔