سرحد چیمبرکا پنجاب کے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت

پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ،حاجی محمد افضل صدر سرحدچیمبر

پیر 21 نومبر 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے پنجاب کے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں صوبے کے مختلف حصوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ اس اقدام سے دونوں صوبوں کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ شاہد مفتی سے چیمبر ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ،ْ نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی ،ْ پی آئی پی ڈی ایم سی کے منیجر خالد کیفاح ،ْ اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ عدنان میر ،ْ کے پی ازمک کے چیف کمرشل آفیسرعادل صلاح الدین اور منیجر سیلز فیصل حیات خان بھی موجود تھے ۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ شاہد مفتی نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل کو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ بلوال انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ ویہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ قائداعظم اپیرل پارک انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ چونیا انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ پنجاب چائنا سپیشل اکنامک زون شیخوپورہ ،ْ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ ،ْ چکوال ،ْ ہرن منار اور وزیرآباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 2018ء تک ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنا چا ہتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 9انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کئے جاچکے ہیں جن میں بشیر انڈسٹریل اسٹیٹس آپریشنل ہوچکے ہیں اور اُن کے لئے زمین حاصل کرکے کام شروع ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹس میں خیبر پختونخوا کے صنعتکار اپنی انڈسٹریاں لگا کر اپنی مصنوعات پنجاب اور سندھ میں باآسانی متعارف کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں بتایا کہ حکومت پنجاب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سنگھم پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنائے جس سے دونوں صوبوں کی بزنس کمیونٹی مستفید ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور اب پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے اس روٹ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کے پی ازمک صوبے میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔انہوں نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور کے پی ازمک سے کہا کہ سپیشلائز انڈسٹری پر فوکس کیا جائے جو ایڈوانٹیجز کے پی کے اور پنجاب کو حاصل ہیں اُن مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کرکے پیداوار کوبڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس تو بن جاتے ہیں لیکن سرمایہ کاروں کو صنعتیں لگانے کے لئے بنیادی سہولیات اور مراعات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور ورزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :