حافظ آباد میں چہلم حضرت سیدنا امام حسینؓ کا مرکزی جلوس فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوا

پیر 21 نومبر 2016 18:36

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)حافظ آباد میں چہلم حضرت سیدنا امام حسینؓ کے موقع پر مرکزی جلوس یہاں فوارہ چوک سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اور بعدازاں جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ فوارہ چوک میں اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرین نے نواسہ رسولﷺ اور آپؓ کے جانثاروں کو لازوال قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چہلم کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔