حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹیوٹا ویگن اچانک آگ لگنے سے جل کر تباہ ہوگئی، مسافر وں نے چھلانگیں لگا کر جانیںبچائیں

پیر 21 نومبر 2016 18:36

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)انٹرچینج پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک ٹیوٹا ویگن اچانک آگ لگنے سے جل کر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر وں نے چھلانگیں لگا کر جانیںبچائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ویگن نمبری 912LESجسے ڈرائیور محمد لطیف ولد محمد حنیف چلا رہا تھا ۔وہ مسافروں کو جھنگ سے سیالکوٹ لے جارہی تھی۔ جب ویگن پنڈی بھٹیاں انٹر چینچ کے قریب پہنچی تو پیٹرول لیک ہونے سے ویگن کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن جل کر مکمل تباہ ہوگئی جبکہ ویگن میں سوار مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔