میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،فاروق ستار، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
مفرور ملزمان میں فاروق ستار روزمیڈیاپرآتے ہیں،آپ کہتے ہیں آپ کونہیں مل رہے اگر آپ نہیں پکڑ سکتے تو ہم اعلی افسران سے گرفتارکرالیتے ہیں،عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی
پیر 21 نومبر 2016 18:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی میڈیا ہائوسز پر حملے اور بغاوت کے 2 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پیر کو کراچی انسدادہشتگردی کی عدالت میں 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا ،قمر منصور ایڈووکیٹ، گلفراز خٹک سمیت 50 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم ضمانت پر رہا 3 خواتین بھی عدالت میں حاضر ہوئیں۔(جاری ہے)
عدالت میں ملزمان کی جانب سے ضمانت دینے سے متعلق استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا ہے تو آپ کے ساتھ انصاف ہوگا جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان میں فاروق ستار روزمیڈیاپرآتے ہیں،آپ کہتے ہیں آپ کونہیں مل رہے اگر آپ نہیں پکڑ سکتے تو ہم اعلی افسران سے گرفتارکرالیتے ہیں وہ گرفتار کرلیں گے جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مفرورملزمان کیخلاف4اخبارات میں اشتہارشائع کروادیئے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی واضح رہے 22 اگست میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.