احتساب عدالت نے حیدر آباد چیمبر کو حراست میں رکھنے خلاف درخواست پر فیصلہ 24نومبر تک محفوظ کرلیا

پیر 21 نومبر 2016 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار حیدر آباد چیمبر آٖ ف کامرس کے سابق صدر گوہر اللہ کو نیب کی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر 24نومبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔پیر کو سابق صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس گوہر اللہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گوہر اللہ کو 19اگست کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزم کو گرفتار کیے ہوئے 90دن سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچک یہیں ۔

(جاری ہے)

ملزم کو اب مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے ۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف چند دن میں ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔ملزم نے جامشورو تھرمل پاور جنریشن کوئلے کی فروخت میں 2 ارب سے زائد کی کرپشن کی ہے ۔ملزم کو کوئلے کی کان کی ایک سالہ لیز پاور جنریشن کیلئے ملی تھی۔گوہراللہ نے 2ارب سے زائد کا کوئلہ مارکیٹ میں بیچ دیا۔ملزم نے کوئلے کی فروخت سرکاری افسران کے ساتھ مل کر کی ہے ۔ملزم کے ساتھ وزیر اعلی کا سابق پرنسپل سیکریٹری بھی شریک ملزم ہے ۔عدالت نے ملزم گوہر اللہ کی نیب کی حراست میں رکنے کے خلاف درخواست پر 24 نومبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔