نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں شعبہ اردو اور فارسی کے زیر اہتمام ’’فکر اقبال کی عصری تفہیم‘‘ پر سیمینار کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں شعبہ اردو اور فارسی کے زیر اہتمام ’’فکر اقبال کی عصری تفہیم‘‘ پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں معروف شاعر ،مصنف و پروفیسر افتخار عارف، ڈائریکٹر اقبال انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر طالب حسین سیال ،ڈاکٹر شاہد اقبال کامران صدر شعبہ اقبالیات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم، ڈائر یکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل،ڈینز، ڈائریکٹرز،صدور شعبہ جات ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی۔

شرکاء نے اپنے خطبات میں علامہ اقبال کو عظیم فلسفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسطرح اقبال کے عہد میں انکے افکار کی اہمیت تھی اُس سے زیادہ موجود ہ دور میں فکر اقبال کو اپنانے کی اہمیت ہے، مسلمانوں کی زبوں حالی کی وجوہات وہی ہیں جو اقبال نے کئی سال پہلے بیان کر دی ہیں اور آج کی نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ اقبال کا مطالعہ کریں۔

(جاری ہے)

آخر میں ریکٹر نمل نے نمل یونیورسٹی میں اقبال فورم کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نوجوان نسل اور خاص طور پر نمل کے طلبہ کو اقبال کے افکار بارے آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے۔