کلر کہار انٹر چینج کے قریب کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا

پیر 21 نومبر 2016 18:26

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کلر کہار انٹر چینج کے قریب کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ رتہ کا رہائشی منصور احمد ولد حضور الہٰی موٹر سائیکل پر جار ہا تھا کہ سامنے سے آنے والی کار نمبر LED 5565 نے اسے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

کلر کہار پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :