بھمبر، ضلع کچہر ی گیٹ کے سامنے غیر قانو نی پا رکنگ اسٹینڈ قائم، من مانے پیسے وصول کئے جاتے ہیں

پیر 21 نومبر 2016 18:26

بھمبر21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع کچہر ی گیٹ کے سامنے غیر قانو نی پا رکنگ اسٹینڈ قائم کر دیا گیا جہاں دودراز سے آنے والے سائیلین سے موٹر سائیکل و گاڑیاں کھڑی کرنے کے نام پرمن مرضی سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ چند گز کے فا صلہ پر بلد یہ نے چلڈر ن پا رک کیسا تھ مو ٹر سا ئیکل پا رکنگ بنا رکھی ہے، جس کی موجودگی میں نجی پا رکنگ کا کو ئی جواز نہیں بنتا۔

عوامی حلقوں نے ضلع کچہر ی کے سامنے نجی پا رکنگ سٹینڈ کو غیر قانو نی قرا ر دیتے ہو ئے اسے فوری ختم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلع کچہری کے انٹری گیٹس پر سیکیورٹی کے نام پر سائلین کو تنگ کیا جاتا ہے اور شناخت کے باوجود شہریوں کو گاڑی ،موٹر سائیکل سمیت اندر نہیں جانے دیا جاتا، شنا ختی کارڈ دکانے کے باوجود انہیں روک لیا جاتا ہے اورسائلین کو زبر دستی پرا ئیویٹ پا رکنگ سٹینڈ میںمو ٹرسا ئیکل اور گا ڑیوں کو کھڑا کر نے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر ضلع کچہری جا تے ہیں انہیں بھی مو ٹرسا ئیکل باہر کھڑا کر نے کا کہا جا تا ہے ،جس سے شہریوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،عوامی ،شہر ی وسما جی حلقوں نے ایس پی بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ پو لیس اہلکا روں کا قبلہ در ست کیا جا ئے اور سیکیورٹی کے نام پر صرف تنگ ہی نہ کیا جائے بلکہ سہولیات بھی دی جائیں۔