تھانہ چوآسیدنشاہ میں 12مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

پیر 21 نومبر 2016 18:20

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کٹاس راج تھانہ چوآسیدن شاہ میں 12مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

اول خان ولد عباس خان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مظہر ولدولی خان ، اصل جان ولد رحمت اور دیگر دس نامعلوم افراد نے حملہ آور ہوکر اسے ناحق مضروب کیا۔ وجہ عناد نشہ کرنے سے منع کرنا ہے۔ اے ایس آئی عرفان منصف نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :