لانگواورشاہوانی قبیلے کے درمیان جاری خونی تنازع کاتصفیہ ہوگیا

پیر 21 نومبر 2016 18:18

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)لانگواورشاہوانی قبیلے کے درمیان جاری خونی تنازع کاتصفیہ ہوگیادونوں قبائل شیروشکرہوگئے اس موقع پرسردارنوراحمدبنگلزئی، ثناء جتک، حاجی اعظم ،سفرخان زہری اوردیگرنے لانگوقبیلے کے گھرایک پرہجوم بلوچی میڑھ لے کرگئے جہاں پردونوں فریقین کاتصفیہ کیا گیا لانگوقبیلے کی طرف سے حاجی غلا م حیدرلانگو، بشیراحمدلانگو اوردیگرموجودتھے شاہوانی قبیلے کی طرف سے چیرمین ظفراللہ شاہوانی ودیگرموجود تھے اس موقع پرشاہوانی قبیلے پرچھ لاکھ روپے دیت رکھ دیا گیا جوانہوں نے قبول کرکے ادا کیا ۔