لیسکونے سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر تین ملازمین کومعطل کردیا

لائن سٹاف کو پیش آنے والے حادثات کومکمل طورپرختم کرنے کاتہیہ کررکھاہے،لیسکو چیف

پیر 21 نومبر 2016 18:08

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پرلیسکوکے تین ملازمین کومعطل کردیا، لائن سپرنٹنڈنٹI-ننکانہ رورل سب ڈویژن محمدعتیق ،لائن مینII-ننکانہ رورل سب ڈویژن محمدرشیداورایس ایس ای132-KVننکانہ گرڈاسٹیشن شفقت حسین کوسیفٹی ضوابط کے خلاف ورک پرمٹ کی تنسیخ کرنے کے باعث معطل کیاگیا۔

مذکورہ ملازمین کوچیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکوہیڈآفس رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لیسکوچیف سیدواجدعلی کاظمی کاکہناہے کہ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی طورپرایڈیشنل ہیلتھ اینڈسیفٹی کمیٹی کا قیام عمل میںلایاگیاہے تاکہ سیفٹی کے اصولوںپرمن وعن عمل کروایاجاسکے اوربرقی لائنوںپرکام کے دوران لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔جوکوئی بھی سیفٹی اصولوںپرعمل پیرانہیں ہوگااس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیسکوچیف کا مزیدکہنا تھا کہ لیسکومیںلائن سٹاف کو پیش آنے والے حادثات کومکمل طورپرختم یعنی ہیذرڈفری بنانے کاتہیہ کررکھاہے۔اسی طرح لیسکولائن سٹاف میں بھی سیفٹی کے حوالے سے شعوراُجاگرکرنے کی کوششوںکو مسلسل جاری رکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :