سرگودھا،پولیس افسران کے تبادلہ

پیر 21 نومبر 2016 18:08

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے سرگودہا ریجن کے 8پولیس افسران تبدیل کر دیئے۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا ذوالفقار حمید نے ریجن ہذا کے آٹھ پولیس افسران کے تبادلہ جات کر دیئے۔

(جاری ہے)

ان میں سب انسپکٹر محمد افضال کو ضلع میانوالی سے ضلع بھکر،سب انسپکٹر فاروق احمد کو ضلع خوشاب سے ضلع بھکر ،سب انسپکٹر سلطان خان کو ضلع میانوالی سے ضلع بھکر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذر حیات کو ضلع سرگودھا سے ضلع خوشاب،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرمد سلیمان کو ضلع میانوالی سے ضلع خوشاب،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف کو ٹریفک ضلع بھکر سے ٹریفک ضلع سرگودھا، سب انسپکٹر جواد گل کو سرگودھا ریجن سے راولپنڈی ریجن اور سب انسپکٹر سید امیر کو ضلع میانوالی ٹرانسفر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :