سرگودھا،شادی سے انکار پرنوجوان نے لڑکی کو قتل کر دیا

پیر 21 نومبر 2016 18:08

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے دو شیزہ کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ ڈیرہ جاڑہ کا رہائشی طاہر اپنے علاقے کی ریحانہ کو پسند کرتاتھا اور شادی کا خواہشمند تھا لیکن مبینہ طور پر لڑکی کی طر ف سے انکار پر مشتعل ہوکر اس نے فائرنگ کردی جس سے ریحانہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقتولہ کے لواحقین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :