عطائی اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ڈی سی او

پیر 21 نومبر 2016 18:08

خانیوال۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)ڈی سی او زیدبن مقصود نے کہاہے کہ عطائی اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں‘ ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ان انسانیت دشمنوںکے گرد گھیرا تنگ کردیاہے‘ ڈرگ انسپکٹر ز کارروائی اور چھاپوں کے دوران کی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھیں۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرفضل کریم،سیکرٹری بورڈ انیلہ، چاروں تحصیل کے ڈرگ انسپکٹروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں بورڈ کے سامنے 19کیسز پیش ہوئے جن میں سے 5 کو ڈی سی اونے ڈرگ کورٹ بھجوادیاجبکہ 10کیسز میں عطائیوں اور بغیرلائسنس ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو مکروہ دھندہ بند کرنے کے لئے وارننگ دی گئی 4 کیسز میں دوبارہ طلبی کے احکامات دیئے گئے ۔ڈی سی او نے اجلاس میں مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز اچانک چھاپوں کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں اورمیڈیکل سٹور مالکان سیل اور خریداری کا ریکارڈ مکمل رکھیں اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔