یوتھ سکلز پروگرام کے تحت چوتھے مرحلے کے لئے تربیتی کورسز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،رانا محمود

پیر 21 نومبر 2016 18:08

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)نوجوانوں میں پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق وزیراعظم کے تربیتی پروگرام 2017ء کے چوتھے مرحلے کے لئے صنعت زار میں جاری 13مختلف کورسز کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام ملتان صنعت زار میں وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نیوٹیک کے اشتراک سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تیسرے مرحلے 2016ء میں چھ ماہ کے دورانیہ پر مشتمل 3خصوصی کورسز اختتام پذیرہوگئے جبکہ چوتھے مرحلے کے لئے تربیتی کورسز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ادارہ کے منیجر رانا محمود جاوید نے اے پی پی کو بتایا کہ پروگرام کے چوتھے مرحلے میں بھی ملتان صنعت زار کو شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ادارے میں ہونے والے تربیتی کورسز کی تفصیلات ہیڈ آفس کو بھیج دی ہیں جیسے ہی ہمیں ہدایات موصول ہونگی ہم 2017ء میں مستحق خواتین کے لئے خصوصی کورسز شروع کرادیں گے ۔واضح رہے کہ اس وقت ادارے میں 150طالبات زیرتربیت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مدراینڈ چائلڈ کیئر سنٹر دارالفلاح میں مقیم 5خواتین اور 12بچوں کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔