پولیس کے چھاپے،18 افراد گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

پیر 21 نومبر 2016 18:08

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی18افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد طارق سے 10لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم محمد ریاض سے 200گرام چرس،پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم ناصر سے بندوق 12بور معہ 03کارتوس اور ملزم نذر سے پسٹل30بور معہ 04گولیاں برآمد کر کے مقدمات در ج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے شجاع آ باد کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا‘ اس دوران پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان منیر ، مرید حسین ، عابد ، اختر ، سلیم ، ذوالفقار اور رشید کو قابو کرلیا۔ان سے ہزارو ں روپے کی رقم بھی قبضے میں لے لی۔دریں اثناء ملتان پولیس نی7اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی1 اے کیٹگری جبکہ6کا تعلق کیٹگری بی سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران121نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں429نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی113موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :