کمالیہ ،شہراورگردونواح میںسبزیوںکی مہنگے داموں فروخت بدستور جاری

مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نر خ نامہ ردی کا کاغذثابت ہو گیا

پیر 21 نومبر 2016 18:06

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) کمالیہ شہراورگردونواح میںسبزیوںکی مہنگے داموں فروخت بدستور جاری غریب محنت کش اورمزدورطبقہ آلو،گاجر، گوبھی ، بینگن ،شلجم جیسی سبزیاںخریدنے کاسوچ توسکتاہے لیکن خریدنہیںسکتاکیونکہ ان سبزیوںکے ریٹ بھی اتنے بڑھ چکے ہیںکہ اس کی پہنچ سے بھی دورہوچکے ہیںمارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نر خ نامہ ردی کا کاغذثابت ہو رہا ہے ۔

کمالیہ شہر اور گردونواح کیلئے مارکیٹ کمیٹی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کر کے روزانہ کی بنیاد پر نر خ نامہ تیار کر کے مارکیٹ میں دکانوں پر تقسیم کر تی ہے لیکن سبزی اورپھل فروش اس نرخ نامہ کو ردی کاغذ کے پرزے سے زیادہ اہمیت نہیںدیتے اورمبینہ طورپربڑے دھڑلے سے نر خ نامہ میں درج قیمتوں سے کئی گنا زیادہ رقم وصول کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دکاندار سے نرخ نامہ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے کی وجہ پوچھی جائے توان کا کہنا ہوتاہے مارکیٹ کمیٹی اپنی مرضی سے نرخ نامہ مقر ر کرتی ہے جس کا دکانداروں کو نقصان ہو تاہے۔

چیئر مین مارکیٹ کمیٹی کمالیہ سردار عبدالستار ڈوگر کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے وقت مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار موجو دہوتے ہیں جب نیلامی مکمل ہو جاتی ہے تو مختلف اشیا ء کے نرخوں کوجمع تفریق کر کے اس کا تناسب نکالنے کے بعد ریٹ مقر ر کرکے نرخ نامہ تیارکیا جاتاہے تاکہ دکانداروں کا نقصان بھی نہ ہو اور خریداروں کیلئے بھی مشکل نہ ہو ۔