کمالیہ ،آٹھویں کلاس کا طالب علم ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

پیر 21 نومبر 2016 18:06

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) آٹھویں کلاس کا طالب علم ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق۔ نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کمالیہ کے نواحی گائوں موضع خان دا چک کے رہائشی سابق ڈرائیور ڈی ایس پی کمالیہ محمد اسلام کا 14سالہ بیٹا محمد اکرام گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران اچانک ٹرالی کی زد میں آگیا۔ جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ واقعہ پر پورے گائوں میں تمام دن افسردگی چھائی رہی۔

متعلقہ عنوان :