ایبٹ آباد،سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں گھپلوںکا سلسلہ جاری

محکمہ اینٹی کرپشن بھی نذرانے کے عوض خاموش تماشائی بن گئی

پیر 21 نومبر 2016 18:06

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں گھپلوںکا سلسلہ جاری۔ محکمہ اینٹی کرپشن بھی نذرانے کے عوض خاموش تماشائی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کے سرکاری اسکولوں میں تعمیراتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ تعمیراتی کام اسکول کے اساتذہ اور پی ٹی سی ممبران نے مکمل کروانے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی سی میں بلدیاتی نمائندوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔ جس میں متعلقہ یونین کونسل کے ناظم کو بھی شامل کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکولوں کو ملنے والے پی ٹی سی فنڈز میں ٹیچرز اور پی ٹی سی ممبران کی ملی بھگت سے گھپلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کروڑوں کے فنڈز میں لاکھوں کا ہیرپھیر کیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں۔ خصوصاً گلیات ، لورہ، شیروان، قلندرآباد سرکل کے سرکاری اسکولوں میں کاغذی خانہ پری کرکے فنڈز ہڑپ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :