مانسہرہ،سابقہ روایات برقرار، دیہی علاقوں کے سکول سالانہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے باوجود انعامات سے محروم۔ ٹیچرز اور طلباء کا پوزیشنوں کی بندر بانٹ پر شدید احتجاج۔

پیر 21 نومبر 2016 18:01

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سابقہ روایات برقرار۔ مانسہرہ کے دیہی علاقوں کے سکول سالانہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے باوجود انعامات سے محروم۔ ٹیچرز اور طلباء کا پوزیشنوں کی بندر بانٹ پر شدید احتجاج۔ اس ضمن میں ضلع مانسہرہ کے دور دراز کے علاقوں سے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے ٹیچرز اور طلباء نے صحافیوں کو بتایاکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ظفرمیدان مانسہرہ میں سرکل بوائز اسکول کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

جن میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بندربانٹ کی شرمناک مثالیں قائم کی گئیں۔ مانسہرہ شہر کے سکولوں میں تمام پوزیشنیں تقسیم کی گئیں۔ جبکہ دور دراز کے سکولوں کے طلباء بہترین کارکردگی کے باوجود پوزیشن لینے سے محروم رہے۔ جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے سکولوں کے ٹیچرز اور طلباء میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ اے ایس ڈی او سرکل مانسہرہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ٹیچرز اور طلباء کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔ اور سالانہ مقابلوں کا دوبارہ انعقاد کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :