ضلعی محکموں کے سربراہان عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپناکرداراداکریں،ڈپٹی کمشنر

پیر 21 نومبر 2016 17:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاہے کہ ضلعی محکموں کے سربراہان،افسران اورماتحت عملہ مشینری جذبہ سے کام کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپناکرداراداکریںتمام محکموں اورضلعی انتظامیہ کاآپس میںلیزان ہوناچاہیے اکیلاڈپٹی کمشنرکچھ نہیںکرسکتا بلکہ بطورکوآرڈینیشن آفیسرتمام محکموںکویکجاکرکے عوام کوریلیف پہنچائیں اوران کے مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کرنے کے لیے اپناکرداراداکرتاہے ضلع کوٹلی کی چارتحصیلیں لائن آف کنٹرول پرہیںگزشتہ دوہفتوںکی انڈین آرمی کی گولہ باری کے نتیجہ میںضلع کے اندرڈیڑھ درجن سے زائدشہری شہید ،درجنوںزخمی ہوگئے ہیںمتاثرین لائن آف کنٹرول کوتنہانہیںچھوڑیںگے ہمیںان کابھرپورخیال رکھناچاہیے ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈپٹی کمشنرتعینات ہونے کے بعدضلعی آفیسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میںمحکموں کے سربراہان وآفیسران نے اپنے محکموں کے مسائل بارے بھی ڈپٹی کمشنرکوآگاہ کیاڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے اپنے خطاب میںکہاکہ افسران دفاترمیںاپنی حاضری کوبروقت اوریقینی بنائیںاورماتحت عملہ کوبھی حاضری کاپابندبنائیں سرکاری محکموں کے سربراہان ہوںیاافسران یاماتحت عملہ ہم سب کواللہ کاشکراداکرناچاہیے کہ ہم باعزت روزگارکمارہے ہیںاس لیے ہم سب کودیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہیںڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ ہم خزانہ سرکار سے اسی خطہ اورعوام کی خدمت کامشاہرہ لیتے ہیں ہم سب کومل کرعوامی خدمت کافریضہ سرانجام دیناچاہیے ضلع کوٹلی خوبصورت ضلع ہے مدینتہ المساجد اوراولیاء اللہ کی سرزمین ہے یہاںکے لوگ تعلیم یافتہ اورتعاون کرنے والے ہیں۔