قادر آباد ٹول پلازہ پر ڈاکوئوں اور پولیس میں مقابلہ ، دو ڈاکو اور ٹول پلازہ کا سیکورٹی گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی

پیر 21 نومبر 2016 17:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ساہیوال لاہور روڈ قادرآباد ٹول پلازہ پر ڈاکوئوںاور پولیس میں مقابلہ فریقین میںگولیوں کاتبادلہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو اور ٹول پلازہ کا سیکورٹی گارڈ عزیز احمد بھی شدید زخمی ڈاکو زخمی ہونے کے باوجود کار چھوڑ کر فرارہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ سے سکھ بیاس نالہ کے پل سے ایک سرکاری اہلکار کی ایک کار نمبر 2153ایم این ڈاکوئوں نے چھین لی جس پر پولیس کو بروقت اطلاع ہو گئی پولیس نے ناکہ بندی کرا دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری قادرآباد ٹول پلازہ پر کھڑی تھی کہ اس دوران کار نمبر 2153ایم این میں سوار ڈاکو ئوں کی کار کو آتا دیکھ پولیس نے کار کو روکا تو ڈاکوئوںنے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی فریقین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس سے دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے لیکن گولیاں لگنے سے سیکورٹی گارڈ ٹول پلازہ عزیز احمد شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوڈاکو زخمی ہونے کے باوجود فائرنگ کرتے ہوئے کار کو چھوڑ کر کھیتوں میں چھپ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس یوسف والا نے کار قبضہ میں لے لی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ڈاکو گرفتار نہیںہو سکے۔ اسی کار میں ڈاکوئوں نے اتوار کی شام کو آفیسر کالونی ساہیوال میں ایک وکیل سہیل شاہ کی کوٹھی میں ڈاکہ مار کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور پندرہ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم گرفتار نہیںہوئے ۔

متعلقہ عنوان :