ایڈ ز کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 3500سو مریض جاں بحق

پیر 21 نومبر 2016 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ایڈ ز کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 3500سو مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پشاور ، مالاکنڈ ،ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، ہنگو ، فاٹا میں ایڈز کے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 400ہیں ۔ جن میں خواتین مریض بھی شامل ہیں ۔ قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ایڈز کے باعث 2002سے 2016تک 3500افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 27ہزار سے زائد ا فراد سرنج سے نشہ کرنے والے اور 6.5فیصد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد موذی بیماری کا شکار ہے ۔ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 2ہزار ہے تاہم رجسٹرڈ مریض 1702ہیں ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1773ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں ایڈز کے علاج اور تشخیص کے لئے قائم اکیس سنٹرز میں 938مریض رجسٹرڈ ہیں ۔ملک میں ایڈز کے مریضوں کی درست تعدادمعلوم کرنے کے لئے گلوبل فنڈز کے تعاون سے سروے کاکام جاری ہے جبکہ ایڈز کے 4775مریضوں کو خوراک ، بچوں کی تعلیم کے لئے ماہانہ وظیفہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :