ْحکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت شاہرات کے منصوبوں کے لئے 19 ارب روپے سے زائد رقم جاری کر دی

پیر 21 نومبر 2016 17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) حکومت نے رواں مالی سال کے لئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 18 نومبر تک شاہرات کے مختلف منصوبوں کے لئے 19 ارب روپے سے زائد جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق موٹرے وے کے 230 کلومیٹر طویل لاہور عبدالحکیم سیکشن کے لئے 6 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ 4 ارب 40 کروڑ روپے برہان ہکلہ تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے جاری کئے گئے۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ ہوشاب ناگ بسمہ سہراب روڈ کی توسیع وبہتری کیلئے 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اس مدت کے دوران لواری ٹنل اور ملحقہ شاہراہوں کی تعمیر کے لئے 90 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔