یوایس ایڈ نے سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ 106 سکولوں کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں، ترجمان حکومت سندھ

پیر 21 نومبر 2016 17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) یوایس ایڈ نے سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ 106 سکولوں کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں روہڑی میں معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کیلئے جدید سکول تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پسماندہ علاقوں میں بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ یقینی بنانے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :