صحافت پھولوں کا ہار نہیں ،کانٹوں کی سیج ہے، بلوچستان میں فرائض نبھاتے درجنوں صحافی جان گنوا بیٹھے ہیں،جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 21 نومبر 2016 17:35

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی نصیرآباد کے صحافیوں کو چائے پارٹی دینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چھوتا ستون ہے ،صحافت پھولوں کا ہار نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے اور بلوچستان میں اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے درجنوں صحافی اپنی جان گنوا بیٹھے ہے مگر پھر بھی ان کو حصلوں کو کمزور کر نے اور ان کے قلم کو خاموش کر نے میں ان کے قتل نا کام رہے نصیرآباد میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والوں نے ہمیشہ اپنے ضلع کی تمام تر بنیادی مسائل کو اُجاگر کر نے میں اپنا کردار اداکیا ہے جو قابل تعریف ہے اخبار اورر ٹی وی چینل ملکان فلیڈ پر موجود صحافیوں کو بہتر مراعات اور تریبت فراہم کرئے صحافت ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت ہر عام و خاص کی آواز ملک بلکہ پوری دینا میں پہنچائی جا سکتی ہے اور ہم اپنے علاقے کے صحافیوں کے ساتھ ہیں جب بھی ان کو ہماری ضرورت ہوگی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع نصیرآباد کے امیر مولانا الواحد زہری ،الخدمت فائوڈیشن ضلع نصیرآباد کے صدر خاوند بخش مینگل ،جے آئی یوتھ کے صو بائی نائب صدر لیاقت چکھڑا اور ضلع نصیرآباد کے فنانس سیکرٹری امان اللہ چکھڑا بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :