بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 5دسمبر تک ملتوی

پیر 21 نومبر 2016 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کے ملزم سکند ر اور اس کی اہلیہ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 5دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج کی رخصت کے باعث ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول سکندر کے کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ تھانہ کوہسار پولیس نے بلیو ایریا کی سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ملزم سکندر اور ملزم کنول سکندر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :