اسلامی تعلیمات مساوات کا درس دیتی ہیں‘نوجوان اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے مزین کریں‘صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کا مالی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 17:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے مسلم معاشروں پر زور دیا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام کے پر امن بقائے باہمی کے پیغام کو عام کریں، اسلامی تعلیمات مساوات کا درس دیتی ہیں اور یہ خوبی معاشروںکو کامیابیوں کی راہ دکھاتی ہے۔

یہ بات ڈاکٹر الدریویش نے مالدیپ کے دارالحکومت مالی میں منعقدہ ’’اویکننگ اسلام‘‘ کے عنوان پر منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا نوجوان امت مسلمہ کا وہ اہم اثاثہ ہیں جو تابناک مستقبل کی دلیل ہے۔ صدر جامعہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے مزین کریں اور جدید عصری علوم سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں تاکہ وہ مسلم امہ کو کامیابیوں کے سفر پر گامزن کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے سکالرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی معاشروں میں اتحاد و امن کی فضا ناگزیزہے جبکہ تشدد کی حوصلہ شکنی اور تعلیم کو عام کرنے جیسے معاملات پر سنجیدگی سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اعلامیے میں مختلف خطوںمیں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسلم معاشروں کا باہمی ربط مضبوط اور با معنی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :