علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی میٹرک کے انگریزی پرچے میں نامناسب سوال شامل کرنے پر پیپر بنانے والے کے خلاف کارروائی‘ یونیورسٹی کے پرچے بنانے والے پینل سے نام نکال دیا گیا

پیر 21 نومبر 2016 17:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک کے انگریزی پرچے میں نامناسب سوال شامل کرنے پر پیپر بنانے والے کے خلاف کارروائی کرکے ان کا نام یونیورسٹی کے پرچے بنانے والے پینل سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی سفارش پر متنازعہ سوال منسوخ کردیاگیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کو متناسب نمبرز دئیے جائیں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو پرچے بنانے کی ایک موثرپالیسی وضع کرے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :