بلوچستان کے اسکالرز، دانشوروں اور فنکاروں پر مشتمل وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

پیر 21 نومبر 2016 17:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) بلوچستان کے اسکالرز، دانشوروں اور فنکاروں پر مشتمل وفد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل کے منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تعلیم کے پارلیمانی سیکریٹری محمد نذیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے سماجی و معاشرتی مسائل سے وابستہ تحقیق اور ملک میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے گذشتہ دو سال کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے معاشرے کی اصلاح کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے لوگوں کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بلوچ وفد کو یونیورسٹی کے طریقہ تعلیم، ملک گیر نیٹ ورک، گذشتہ دو سال کے دوران کئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں آٹھ ریسرچ جنرل شائع کئے اور پاکستانی زبان و ادب پر ایک نیا جنرل آئندہ سال شائع ہوجائے گا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ علاقائی زبانوں پر ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی جلد منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جس کی مرکزی لائبریریںاور ملک کے مختلف شہروں میں قائم اوپن یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر کی لائبریریوں میں نابینا افراد کے لئے ایکسسیبلٹی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی بلوچستان کی سات یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :