پیرمحل ،تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے ،فرار کروانیوالے دو افراد گرفتار مقدمات درج

پیر 21 نومبر 2016 16:46

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے والے دو افراد گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے اشتہاری ملزم محمدندیم ولد نذیر احمد کو فرار کروانے پر نذیر احمد ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اشتہاری ملزم محمد اویس ولد محمد اقبال اشتہاری ملزم کو فرارکروانے پر چک نمبر681/22 کے رہائشی محمد اقبال کو گرفتار کرکے زیردفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :