توانائی کے بحران و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ‘ آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم ہے ،عمران نذیز

پیر 21 نومبر 2016 16:25

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ حکومت توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،مسلم لیگ( ن )نے سیاست میں رواداری ‘ جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جبکہ مخالفین نے سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی ہے، 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ‘پر امن اور معاشی طور پر مستحکم ہے، گزشتہ روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :