سلو اوور ریٹ، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 21 نومبر 2016 16:04

سلو اوور ریٹ، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر2016 ء)سلو اووریٹ پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو میچ کیلئے معطل کردیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت سے دو اوور کم کرائے گئے جس کے نتیجے میں مصباح الحق کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں، مصباح الحق کو40فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس سے قبل اگست میں اوول ٹیسٹ میں بھی مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا تھا۔