نئے آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کا استحقاق ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 نومبر 2016 14:46

نئے آرمی چیف کی تقرری  وزیر اعظم کا استحقاق ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر 2016ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم نوازشریف کا استحقاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سینیرجنرلزکی فہرست بھجوائیں گے۔ اور اسی فہرست سےنئےآرمی چیف،چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کا تقرروزیراعظم کااستحقاق ہے۔ وزیراعظم نئے آرمی چیف کےتقرر کے لیے جنرل راحیل شریف ،وزرا اور دیگر سے مشاورت کریں گے جس کے بعد نئے آرمی چیف کے لیے کسی حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل کے 3 سالہ دورمیں کراچی کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے۔