پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ اسلام کی اہلیہ انتقال کر گئیں, فیصل آباد میں سپرد خاک

پیر 21 نومبر 2016 14:54

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق ایم پی اے خواجہ اسلام کی اہلیہ جو مختصر علالت کے بعد انتقال پاگئیں تھیں ان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صنعتکاروں ، تاجروں ، کاروباری افراد ، انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدیداران و ممبران ، ارکان اسمبلی ، منتخب یونین کونسلز چیئرمینز و وائس چیئرمینز ، کونسلرز ، صحافیوں ، وکلاء ،علماء ، دانشوروں ، انتظامی افسران ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

مرحومہ کی رسم قل آج 22نومبربروز منگل کی صبح 9بجے خواجہ اسلام کی رہائش گاہ میں ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :