کراچی: ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان، 132 افراد گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 132 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جیکسن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران 132 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیشتر گرفتاریاں درخشاں، ڈیفنس، آرام باغ، پریڈی اور اطراف کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب جیکسن کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔