پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج سے کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگا، نمائش کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

نمائش میں 43ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی، منتظمین

پیر 21 نومبر 2016 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج(منگل) سے کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگا،جوچارروز تک جاری رہے گی ۔منتظمین کے مطابق نمائش کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نمائش کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کریں گے۔صدرمملکت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی،وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگروفاقی وزراء نمائش میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل رحیل شریف نمائش کے آخری روز ایکسپوسینٹرکا دورہ کریں گے ۔نمائش میں 43ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں۔اس بارایکسپوسینٹرکی8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں،نمائش میں14 ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے۔ نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :