پولیس کی مختلف کارروائیاں،ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ ،شراب برآمد

پیر 21 نومبر 2016 14:24

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سٹی اور صدر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ہادی پرستان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت شراب فروش آصف محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کین شراب برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سٹی پولیس نے ڈھینڈہ روڈ پر واقع اسلحہ کی دکان پر چھاپہ مار کر 12 بندوقیں، ایک پستول اور 348 کارتوس برآمد کر کے دکان مالک منیب الرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے بار بی کیو ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل منیجر محمد جمیل کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :