اوگی ٹینٹوں میں قائم ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ،مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا

پیر 21 نومبر 2016 14:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں بڑی آبادی کیلئے ٹینٹوں میں قائم ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے تحصیل اوگی کے عمائدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹینٹوں میں قائم ہسپتال میں نہ ایکسرے کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو مانسہرہ ہسپتال پہنچانے میں مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ تحصیل اوگی کے عمائدین نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی حالت بہتر بناتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔